فیصل آباد ،ْڈاکوئوں کے گروہ نے دو شہریوں کو لوٹ لیا

ہفتہ 19 مئی 2018 14:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) ڈاکوئوں کے گروہ نے دو شہریوں کو لوٹ لیابتایا گیا ہے کہ مکوآنہ گلی نمبر3میںندیم کریانہ سٹورسے دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے ندیم کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کرتے ہوئے اس سے 60ہزار روپے چھین لئے ، ڈکیتی کی دوسری واردات ماموں کانجن کے علاقہ میں ہوئی جہاں موٹر سائیکل سوار2مسلح افراد نے بابر سے 50ہزار روپے چھین لئے اور مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا ، علاوہ ازیں بابر چوک سے صبح سویرے ایک نعش برآمد ہوئی ہے جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :