اداکارہ مادھوری اپنی پہلی مراٹھی فلم میں شادی شدہ گھریلو خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی

ہفتہ 19 مئی 2018 15:56

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) بالی وڈ کی معروف اور خوبصورت اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اپنی پہلی مراٹھی فلم میں ایک شادی شدہ گھریلو خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جس کے بارے میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ خود کو اس کردار سے بہت حد تک جوڑ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں مادھوری ڈکشٹ نے کیریئر کے اس موڑ پر مراٹھی فلم ’بکٹ لسٹ‘ میں کام کرنے کی رضامندی دینے کی وجہ بھی بتائی۔مادھوری نے کہا کہ بکٹ لسٹ کی کہانی کافی متاثر کن ہے۔اس فلم میں میرا کردار مدھورا سین نامی ہاؤس وائف کا ہے، جو آگے جاکر اپنی زندگی کو خود کنڑول کرنے کا فیصلہ کرتی ہے اور اس ہی دوران اسے اپنی ایک نئی شخصیت نظر آتی ہے۔