آئی جی پنجاب نے جرمانہ کی عدم ادائیگیوں پر سرگودھا سمیت جیلوں میں قید افراد کی فہرستیں مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

ہفتہ 19 مئی 2018 16:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) آئی جی پنجاب نے جرمانہ کی عدم ادائیگیوں پر سرگودھا سمیت جیلوں میں قید افراد کی فہرستیں مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ان افراد کی عید سے قبل رہائی کے لئے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے جیلوں میں قید ایسے افراد جو سزا پوری ہو جانے پر جرمانہ کی عدم ادائیگی پر رہ8ائی سے محروم رہے ان کے کوائف کی فہرستیں طلب کر لی ہیں تاکہ ایسے افراد کے جرمانے مخیر حضرات کے تعاون سے ادا کروا کر انہیں رہائی دلوائی جا سکے اور وہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ اپنے گھروں میں منائیں۔اس سلسلہ میں فہرستیں مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :