بھارت ، ٹریفک حادثہ ، 19 افراد ہلاک ، 7 زخمی

ہفتہ 19 مئی 2018 16:14

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) بھارت میں ٹریفک حادثے مین 19 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ریاست گجرات میں اس وقت پیش آیا جب سیمنٹ بیگ سے لدا ایک ٹرک ایک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ کر گہری کھائی میں جا گری ۔

(جاری ہے)

حادثے میں کم از کم انیس افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ ۔