Live Updates

شریف خاندان کے وکیل نے پاناما کیس کا ریکارڈ حاصل کر لیا

عدالتی ریکارڈ میں شریف خاندان کیخلاف دائر درخواستیں، فریقین کے تحریری جوابات، شریف خاندان کی نظرثانی درخواستیں اور دیگر دستاویزات شامل

ہفتہ 19 مئی 2018 16:25

شریف خاندان کے وکیل نے پاناما کیس کا ریکارڈ حاصل کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) احتساب عدالت میں لندن فلیٹس ریفرنس میں صفائی کا بیان قلمبند کرانے کیلئے شریف خاندان کی قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا مصدقہ ریکارڈ حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

شریف خاندان کے وکیل کو فراہم کیے گئے عدالتی ریکارڈ میں شریف خاندان کیخلاف دائر درخواستیں، فریقین کے تحریری جوابات، شریف خاندان کی نظرثانی درخواستیں اور دیگر دستاویزات شامل ہیں۔

عدالت عظمیٰ سے حاصل کردہ مصدقہ ریکارڈ کی نقول ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد ملزمان نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو فراہم کردہ سوالنامے کے تحریری جواب کے ساتھ لف کی جائیں گی۔احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت پر تینوں ملزمان کو 21 مئی تک صفائی کے بیانات قلمبند کرانے کا آخری موقع دیا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات