کراچی، فکس اٹ کے بانی عالمگیر اور دیگر کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت 24 مئی تک ملتوی

ہفتہ 19 مئی 2018 16:47

کراچی، فکس اٹ کے بانی عالمگیر اور دیگر کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت 24 ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج سے متعلق فکس اٹ کے بانی عالمگیر اور دیگر کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی ہے۔ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج سے متعلق فکس اٹ کے بانی عالمگیر اور دیگر کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان اور دیگر پیش ہوئے۔۔عدالت میں پولیس کے گواہ سپاہی محبوب نے بیان ریکارڈ کرایا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کارروائی 24 مئی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان اور دیگر کے خلاف گورنر ہاوس کے احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمات تھانہ آٹلری میں درج ہیں۔