برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شادی کی تقریب میں 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا،نامور ہالی وڈ اور بالی وڈ شخصیات کی شادی کی تقریب میں شرکت

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 19 مئی 2018 16:16

برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں ..
لندن ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مئی 2018ء) برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور تاریخ ساز شادی ہو گئی۔برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن کی شادی آج ونڈسر کاسل میں انجام پائی۔شہزادی لیڈی ڈیانا کے بیٹے شہزادے ہیری اور میگھن آج ایک بڑی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔شاہی جوڑے کی شادی پر عوام میں بھی شدید جوش خروش دیکھنے میں آیا تھا۔برطانوی میڈیا کےمطابق شادی کی تقریب میں 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

جب کہ شاہی خاندان کی اس شادی کی تقریب میں کسی سیاسی شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا۔شاہی جوڑے کی شادی میں نامور شخصیات سمیت ہالی وڈ اور بالی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔بھارتی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بھی برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن کی شادی میں شرکت کی۔
جب کہ ونڈسر پیلس میں ہونے والی تقریب میں 2 ہزار 600 افراد کو مدعو کیا گیا۔

(جاری ہے)

ونڈسر کاسل میں شاہی خاندان کی شاہی شادی کی تقریب ہو ئی۔ جہاں آنجہانی لیڈی ڈیانا سمیت ملکہ الزبتھ اور دیگر شاہی افراد کی شادیاں طے پائی تھیں۔شادی میں ملکہ الزبتھ بھی شرکت کی۔جب کہ میگھن کے والد بیماری کے سبب بیٹی کی شادی میں شرکت نہیں کر پائے ۔ اس لیے امریکی اداکارہ میگھن اپنی والدہ کے ہمراہ ونڈسر کاسل پہنچی۔
شادی کی تقریب میں میگھن کی والدہ بھی موجود تھیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شادی میں پہنچنے کے لیے یہاں آنے والے لوگوں کے لے آدھے گھنٹے کا سفر ضروری ہے۔ اس موقع پر ونڈسر کاسل اور اس کے اطراف میں سخت سیکیورٹی کے انتطامات بھی کیے گئے ہیں۔شہزادے ہیری اپنے بھائی کے ہمراہ ونڈسر کاسل پہنچے۔ شہزادے ہیری اپنی شادی پر فوجی وردی میں ملبوس تھے
جب کہ ان کے بھائی شہزادے ولیم بھی فوجی وردی میں ملبوس تھے۔

۔شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی سینیٹ چارج چرچ میں ہو ئی۔شہزادے ہیری کی چرچ آمد پر برٹش رائل میوزک بجایا گیا۔مہمانوں نے شہزادے ہیری کی چرچ آمد پر ان کا کھڑے ہو کر استقبال کیا۔اداکارہ میگھن مارکل نے اپنی شادی کی تقریب میں سفید رنگ کے عروسی جوڑے میں ملبوس تھیں۔
دلہن میگھا کے والد شادی کی تقریب میں شرکت نہ کر سکے اس لیے وہ شہزادہ چارلس کے ہمراہ چرچ آئیں۔ شاہی جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے شاہی خاندان کے فینز کی ایک بڑی تعداد بھی ونڈسر کاسل پہنچی۔شاہی دلہن روایت کے خلاف اپنی شادی پر خود ہی خطاب کریں گی۔

متعلقہ عنوان :