Live Updates

تحریک انصاف آئندہ عام انتخاب میں پاکستان کی سب سے بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی، دیوان عظمت چشتی

ہفتہ 19 مئی 2018 19:28

پاکپتن۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) تحریک انصاف کے رہنما ،سابق تحصیل ناظم دیوان عظمت چشتی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام کے اندر اپنے حقوق کی آگاہی پیدا کر کے ملک میں نئی تاریخ رقم کی ہے، تحریک انصاف آئندہ عام انتخاب میں پاکستان کی سب سے بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی، عمران خان کے دو ٹوک موقف نے عوام میں بہت پذیرائی حاصل کی ہے تحریک انصاف نے ان پانچ سالوں میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کیا اور بڑی کامیابی حاصل کیں،عوام عمران خان کی قیادت پرمتفق ہیں،2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے جیت ہو گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات