ہزارہ بھر میں امن وامان کے قیام میں متحدہ علماء کونسل کا کردار لائق تحسین ہے۔ کمشنر ہزارہ

ہفتہ 19 مئی 2018 19:48

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) کمشنر ہزارہ محمد اکبر خان نے کہا ہے کہ ہزارہ بھر میں امن وامان کے قیام میں متحدہ علماء کونسل کا کردار لائق تحسین ہے، ہری پور کو امن کا گہوارہ بنانے میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے چیئرمین متحدہ علماء کونسل قاضی غلام مجتبیٰ سمیت جید علماء کرام کی کاوشیں خراج تحسین کی مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو متحدہ علماء کونسل کے چیئرمین مولانا قاضی غلام مجتبیٰ کی قیادت میںملنے والے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا انہیں خوشی ہے کہ متحدہ علماء کونسل نے ہری پور سے فرقہ واریت کے خاتمہ اور غیر مناسب وال چاکنگ کے خاتمہ میں جو کردار ادا کیا وہ ہری پور ہی نہیں بلکہ ہزارہ کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ اس موقع پر قاضی غلام مجتبیٰ نے کہا کہ کمشنر ہزارہ اکبر خان نے امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کی خاطر مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ خاص طور پر متحدہ علماء کونسل کو ذمہ داریاں سونپی ہیں، وہ لائق تحسین ہیں۔