لاہور، سیشن کورٹ میں اسلحہ لے جانے کی کوشش کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) سیشن کورٹ کے ججز گیٹ پر اسلحہ لے جانے کی کوشش کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا، شہری جاوید اقبال اور عرفان نے مسلح ہو کر سیشن کورٹ کی عمارت میں جانے کی کوشش کی تو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے دوران دونوں کو روک لیا، دونوں افراد کا کہنا تھا کہ ان کی دشمنی ہے اور انہیں جان کا خطرہ ہے اپنے تحفظ کے لئے اسلحہ رکھا ہے تاہم پولیس نے واضح کیا کہ سیشن کورٹ کے اندر اسلحہ لے جانا غیر قانونی ہے، سیشن کورٹ پولیس نے دونوں افراد کو تھانہ اسلام پورہ پولیس کے حوالے کر دیا، واضح رہے کہ شہری جاوید اقبال قتل کے مقدمہ میں ملوث ہے اور ضمانت پر ہے اور وہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں جانے کے خواہمش مند تھے۔