ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام لیکچرارزکی دو ہفتوں پر محیط تربیت مکمل ہوگئی

ہفتہ 19 مئی 2018 20:15

فیصل آباد۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام لیکچرارزکی دو ہفتوں پر محیط تربیت مکمل ہوگئی ہے۔گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج آف سائنس سمن آباد میں ٹریننگ کے اختتامی روزلیکچرارز میں سر ٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر محمد عالم،ڈپٹی ڈائریکٹر امداد اللہ چوہدری اوردیگر پروفیسرز نے تربیت مکمل کرنے والوں میں سر ٹیفکیٹس تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کی بدولت بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔انہوں نے لیکچرارز سے کہا کہ وہ سیکھے گئے علم سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور طالب علموں کی کردار سازی اور تربیت میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :