سجاول ، پی ٹی سی ایل کی ناقص کارکردگی سے صارفین پریشان

ہفتہ 19 مئی 2018 21:09

سجاول ، پی ٹی سی ایل کی ناقص کارکردگی سے صارفین پریشان
سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) سجاول میں پی ٹی سی ایل کی ناقص کارکردگی نے صارفین کو انتہائی حد تک پریشان کردیاہے، گذشتہ روز اچانک شہرکے سینکڑوں ٹیلیفون اور انٹرنیٹ بند ہوگئے ،پی ٹی سی ایل کے مقامی ذرائع کا کہناتھاکہ ٹیلیفون ایکسچینج فیل ہوگیاتھاجس کو کئی گھنٹوں کے بعد بحال کیاگیا، تاہم شہرکے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ کا سسٹم بحال نہ ہوسکا جبکہ پی ٹی سی ایل کے ذرائع نے بھی معلومات فراہم نہیں کیں ،بعدازاں ڈائریکٹرپی ٹی سی ایل حیدرآباد شاہ میرلنڈ نے رابطہ کرنے پر سسٹم بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم صارفین رات گئے تک انتظارکرتے رہے ، رات گئے جب دیگرصارفین سے معلومات لی گئی تو معلوم ہواکہ انٹرنیٹ بحال ہوگئی ہے لیکن مخصوص نمبروں پر انٹرنیٹ بلاوجہ منقطع کردی گئی ہے جوکہ چوبیس گھنٹے کے بعد بحال ہوسکی ،جس پر صارفین کی جانب سے بروقت ایسی شکایات پی ٹی سی ایل حکام ،سپریم کورٹ ، نیب اور ایف آئی اے کو ارسال کرکے بلاوجہ چوبیس گھنٹے تک مخصوص صارفین کے نمبربلاک کرنے اور انٹرنیٹ بندکرکے انہیں ذھنی ومعاشی طورپر پریشان کرنے کی تحقیقات کی اپیل کی گئی ہے، صارفین کاکہناہے کہ مخصوص ذھنیت رکھنے والے پی ٹی سی ایل عملے کے ارکان گذشتہ پانچ سالوں سے صارفین کو تنگ کرنے کی کوشش میں ہیں اس کے لئے ان نمبروں کاریکارڈ چیک کیاجائے جن کو پریشان کرنے کے لئے مسلسل تنگ کیاگیا، اور ایسی شکایات وقت بہ وقت ارسال کی گئی ہیں ،علاوہ ازیں پی ٹی سی ایل کی سجاول میں انتہائی ناقص کارکردگی کا بھی نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے ، بصورت دیگرابتک کی گئی تمام ادائیگی ہرجانے سمیت واپسی کا مطالبہ کیاگیاہے ۔

#