سابق صدر آصف علی زرداری کا ٹیکساس میں طالب علی کی فائرنگ کے نتیجے میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

،پاکستانی طالبہ سبیکہ شیخ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ہفتہ 19 مئی 2018 21:17

سابق صدر آصف علی زرداری کا ٹیکساس میں طالب علی کی فائرنگ کے نتیجے میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے امریکہ کے شہر ٹیکساس میں ایک سکول میںطالب علی کی فائرنگ کے نتیجے میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی طالبہ سبیکہ شیخ کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے والدین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ ایک ہونہار طالبہ جس کی آنکھوں میں اپنے ملک کے لئے خوبصورت خواب تھے کی شہادت کی خبرانتہائی صدمے کی خبر ہے۔ آصف علی زرداری نے شہید طالبہ کی مغفرت اور ان کے خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔