پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا، 8 کلو چرس برآمد

ہفتہ مئی 23:44

پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا، 8 کلو چرس برآمد
لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) سچل تھانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش ملزم کو 8 کلو چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سچل کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر پیادل پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے نصیرآباد تحصیل کے گاؤں قائم خان مغیری سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش علی مرتضیٰ مغیری کو 8 کلو چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :