سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا

اتوار 20 مئی 2018 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس آج پیر کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر سسی پلیجو کریںگی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممبرز آف پارلیمنٹ کی تنخواہوں و مراعات کے حوالے سے ترمیمی بل 2018ء پر غور کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان 2018ء کے عام انتخابات کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر کمیٹی کو بریفننگ دیںگے اور اجلاس میں وزارت پارلیمانی امور کمیٹی کو کام کرنے کے طریقہ کار اور سالانہ بجٹ کے حوالے سے کمیٹی کو بریفننگ دینگے ۔