آج) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی

مالاکنڈ ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اتوار 20 مئی 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) محکمہ موسمیات نے (آج) پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار کو محکمہ موسیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، ڈی آئی خان، لاہور ڈویژن اورکشمیرمیں چند مقامات پرتیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا، کالام، میرکھانی 08، دیر 04، دروش 03، چترال 02، بالاکوٹ، پشاور 01،کشمیر: مظفرآباد09، پنجاب: لاہور میں 01ملی میٹررریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات سبی، لسبیلہ، شہید بینظر آباد، چھور، مٹھی45 ، بدین، ٹھٹھ، دادواور ٹنڈوجام میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔