سرگودھا،گاڑیوں میں ’’سپیڈ گورنر‘‘الیکٹرانک سپیڈ لیمٹر ضروری قرار دے کر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنیوالے حادثات کی شرح کو کنٹرول کرنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ میں ’’سپیڈ گورنر ‘‘کی تنصیب کیلئے متعلقہ افسران کو عملدرآمد کروانے کیلئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیدی، ذرائع

اتوار 20 مئی 2018 19:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنیوالے حادثات کی شرح کو کنٹرول کرنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ میں ’’سپیڈ گورنر ‘‘کی تنصیب ضروری قرار دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو عملدرآمد کروانے کیلئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیدی، ذرائع کے مطابق بڑھتے ہوئے حادثات اور ان میں جانی ضیاع کی شرح میں تشویشناک اضافہ جہاں مسائل میں اضافہ کر رہا ہے وہاں اوور سپیڈ گاڑیوں کے خلاف معمول کی کاروائیوں کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہو پا رہی جس پر حکومت پنجاب نے گاڑیوں میں ’’سپیڈ گورنر‘‘الیکٹرانک سپیڈ لیمٹر ضروری قرار دے کر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سیکرٹری ڈی آر ٹی ایز کو نوٹیفکیشن کے ساتھ جاری گائیڈ لائن میں آگاہ کیا ہے کہ پہلے مرحلہ میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سپیڈ گورنر کی تنصیب ممکن بنانے کیلئے ٹرانسپورٹرز اور شہریوں میں خصوصی آگاہی مہم چلائی جائے ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے افسران کو عملدرآمد کیلئے ایک ہفتہ میں اقدامات اٹھا کر رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :