جمعیت علماء پاکستان نیازی کا پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیاگیا

اتوار 20 مئی 2018 20:10

لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) جمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے پیر مصطفی اشرف رضوی کی سربراہی میں 8۔ رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ڈاکٹر امجد حسین چشتی، صاحبزادہ محی الدین محبوب خیبر پختونخواہ،پیر اختر رسول قادری پنجاب، پیر امیر سلطان وادی سون، پیر غلام علی عاطف جنوبی پنجاب، محمد عالم کھچک بلوچستان ، اورعقیل شاہ شامل ہیں۔ یہ بورڈ قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا۔جس کے لئے پیر معصوم نقوی نے 25 مئی تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔