اسلام آباد،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سانٹا فے سکول میں فائرنگ سے جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر آمد

والدین سے ان کے ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا

اتوار مئی 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکی ریاست ٹیکساس کے سانٹا فے سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر آمد، سبیکا شیخ کے والدین سے سبیکا کی ناگہانی موت پر گہرے رنج ، دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سبیکا پاکستان کی ہونہار طالبہ تھی، پوری قوم سبیکا کی افسوس ناک موت پر سوگوار ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ سبیکا کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ انتہاپسندانہ رجحانات کسی ایک ملک یا خطے کا نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے ۔ایسے رجحانات پر قابو پانے کے لیے جہاں انکی اصل وجوہات تلاش کرنے اور ان اسباب کے تدارک کی ضرورت ہے وہاں بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔