انصاف لائرز فورم تخت بھائی مردان کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پیر 21 مئی 2018 13:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء)انصاف لائرز فورم تخت بھائی مردان کی حلف برداری کی تقریب منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی ایم این اے علی محمدخان تھے‘ انہوں نے نومنتخب عہدیداروں صدر پیر عابد ایڈوکیٹ ‘ نائب صدر عرفان خٹک ایڈووکیٹ ‘جنرل سیکرٹری جمشید خان ایڈووکیٹ‘ جوائنٹ سیکرٹری فیصل انور ایدووکیٹ اور فنانس سیکرٹری فرمان الله ایڈوکیٹ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا‘ اس موقع پر فرید خان آفریدی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے‘ ایم این اے علی محمدخان نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی طرف سے وکلاء برادری کو ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔