مینگورہ کی یونین کونسل نوے کلے میں واٹرسپلائی سکیم کاافتتاح

پیر 21 مئی 2018 13:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) چیئرمین ڈیڈک ورکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم نے مینگورہ شہر کی یونین کونسل نوے کلے میں واٹرسپلائی سکیم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی اس سکیم کی بدولت نوے کلے، یوسف آباد، عثمان آباد اور طاہرآبادسمیت ایک درجن سے زائد رہائشی علاقوں کی تقریباً چار ہزار آبادی کو آبنوشی کی اضافی سہولیات میسر ہوںگی۔ اس موقع پر ضلعی کونسلر شوکت علی، تحصیل کونسلر شاہد علی اورمتعلقہ افسران کے علاوہ علاقے سے پی ٹی آئی کے ورکرز اور عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :