امیتابھ بچن کیساتھ کام کرنے کی خواہش پوری نہ ہونے پر آج بھی افسوس ہوتا ہے‘مہک نور

پیر 21 مئی 2018 14:22

امیتابھ بچن کیساتھ کام کرنے کی خواہش پوری نہ ہونے پر آج بھی افسوس ہوتا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) اسٹیج اور فلموں کی خوبرو اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پوری نہ ہونے پر آج بھی افسوس ہوتا ہے ۔ انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ میں سلمان خان اور شاہ رخ خان میری فیورٹ اداکار ہیں مگر کسی فلم میں ہیروئن کے طور پر کام کرنے کی پہلی چوائس امیتابھ بچن ہیں ۔

(جاری ہے)

کیونکہ بچپن سے امیتابھ بچن کی فلمیں دیکھتی آرہی ہوں اور دل میں خواہش مچلتی تھی کہ میں ان کے مد مقابل ہیروئن کا کردار ادا کروں مگر افسوس کہ میری یہ خواہش آج بھی ادھوری ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج بھی مجھے امیتابھ بچن کے مد مقابل کسی فلم میں کاسٹ کیا جاتا ہے تو میں بخوشی انکے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ مہک نور نے کہا کہ پاکستان میں بہترین سے بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور خاص طور پر اداکار شان ، ہمایوں سعید ،عمران عباس اور فواد خان قابل ذکر ہیں ان میں سے شان سب سے سینئر اداکار ہیں جنہوںنے 200سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے اور پاکستان میں میری چوائس شان ہیں جن کے ساتھ پنجابی فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دوں گی ۔