یاسمین عزیز سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) حویلیاں کی کارکردگی قابل ستائش ہے، زنانہ اساتذہ

پیر 21 مئی 2018 15:36

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) یاسمین عزیز سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) حویلیاں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ اساتذہ برادری کا کہنا ہے کہ یاسمین عزیز نے زنانہ اساتذہ کرام کے مسائل احسن طریقہ سے حل کر کے خدمت خلق کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے انرولٹمنٹ کمپنی کے ذریعہ ہزاروں داخلے ہوئے جس سے نونہال قوم کا مستقبل روشن ہوا ہے۔ اپنے دور نظامت میں انہوں نے فی میل اساتذہ کی عزت نفس کو بحال کرتے ہوئے حاضری کو بھی یقینی بنا کر بہترین منتظم ہونے کا ثبوت دیا ہے، ان کے یہ اقدام فی میل اساتذہ کرام کی طرف طلباء و طالبات کیلئے بھی بہترین عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :