فیصل آباد، نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن کر دکاندار ،لڑائی جھگڑے کے واقعات میں دو سگی بہنیں سرمیں تیز دھار آلہ لگنے سے شدید زخمی ہوگئیں

پیر 21 مئی 2018 16:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن کر دکاندار زخمی ہوگیا جبکہ لڑائی جھگڑے کے واقعات میں دو سگی بہنیں سرمیں تیز دھار آلہ لگنے سے شدید زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئیں ‘مخالفین کے کھیتوں میں مویشی جانے پر نوجوان کی دونوں ٹانگیں توڑ دی گئیں ‘تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ علی ٹائون کا رہائشی تیئس سالہ اعجا زولد خالداپنی پان شاپ کی دکان پر کھڑا تھا کہ نامعلوم افرادنے گولیاں مار دیں جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ‘21گ ب جڑانوالہ کی رہائشی سگی بہنیں انیس سالہ مہناز بی بی دختر رزاق اور مافیہ بی بی کو مخالفین نے زمین کے تنازعہ پر ڈنڈے سوٹوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کردیا جس سے دونوں سگی بہنوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل کرایا گیا ‘61ر ب کا رہائشی پینتیس سالہ عبدالجبار ولد عبدالرشید کھیتوں میں مویشی چرا رہا تھا کہ مخالفین کی زمین پرمویشی جانے سے آگ بگولا افرادنے اسکی دونوں ٹانگیں توڑ دیں۔

متعلقہ عنوان :