لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کو ملازمتیں نہ دینے کیخلاف دائر متفرق درخواست پر پنجاب حکومت کو درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے

پیر مئی 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کو ملازمتیں نہ دینے کیخلاف دائر متفرق درخواست پر پنجاب حکومت کو درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

جسٹس شجاعت علی خان نے شہری آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نابینا افراد کو ملازمتیں نہیں دی جا رہی،نابینا افراد کو ملازمتیں نہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب حکومت کو نابینا افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے کا حکم دے۔