کوئٹہ،عبدالمجید اچکزئی نے حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پیر 21 مئی 2018 18:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین ورکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی نے حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا مجید اچکزئی نے قلعہ عبداللہ اور گلستان کے حلقوں کو ایک حلقہ بنانے پر الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی الیکشن کمیشن نے مجید اچکزئی کی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف رکن بلوچستان اسمبلی نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے مجید اچکزئی کی جانب سے نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ کیس کی پیروی کریں گے۔