بن قاسم پاور اسٹیشن کے متاثرہ یونٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز کردیا گیا

پیر 21 مئی 2018 18:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) کے الیکٹرک کے مطابق بن قاسم پاور اسٹیشن کے متاثرہ یونٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز کردیا گیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اضافی پیداوار سے شہر میں بجلی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ مستثنٰی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تین گھنٹے سے کم کرکے ایک گھنٹہ کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لائن لاسز والے علاقوں میں تین سے ساڑھے سات گھنٹے کی معمول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ بن قاسم پاور پلانٹ کے یونٹ کی خرابی کے سبب کے الیکٹرک کو 600 سے 700 میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بن قاسم پاور پلانٹ کی مرمت 20 مئی تک مکمل ہو جائے گی جس کے بعد بجلی کی فراہمی میں بہتری آنے کی امید ہے۔