وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

پیر مئی 18:36

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا ہے جس میں ملکی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا ہے،جس میں آئندہ انتخابات2018ء سمیت دیگر اہم امورکا جائزہ لیا جائے گا،اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی سمیت دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔