بٹگرام میں متحدہ مجلس عمل کی تنظیم سازی باہمی مشاورت کیساتھ مکمل

مولانا فرید الدین امیر ، حاجی امداد اللہ جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 21 مئی 2018 21:11

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) بٹگرام میں متحدہ مجلس عمل کی تنظیم سازی باہمی مشاورت کیساتھ مکمل،جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا فرید الدین متحدہ مجلس عمل کے امیر جبکہ جماعت اسلامی کے حاجی امداد اللہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے اس حوالے سے مرکز اسلامی بٹگرام میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے صوبائی وضلعی ذمہ داروں نے شرکت کی اس موقع پر باہمی مشاورت کے بعد متحدہ مجلس عمل ضلع بٹگرام کیلئے کابینہ کا قیام عمل میں لایا گیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق جے یو آئی کے مولانا فرید الدین ایم ایم اے ضلع بٹگرام کے امیر،جماعت اسلامی کے حاجی امداد اللہ جنرل سیکرٹری،محمد رفیق خان نائب صدر، سلطان خان نائب صدر دوئم، مولانا مفتی شفیع احمد ناظم اطلاعات جبکہ انور بیگ خان پشوڑہ ناظم مالیات منتخب ہوگئے ہیں، اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں کو صوبائی ذمہ داروں مولانا مفتی کفایت اللہ اور نور الحق نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشائاللہ 2018 کے الیکشن میں ضلع بٹگرام کی تینوں نشستوں پر ایم ایم اے کامیاب ہوگی