ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوںمیں اضافہ

منگل 22 مئی 2018 09:20

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوںمیں اضافہ
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوںمیں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی میں کمی کے باعث چینی ربڑ کی طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اکتوبر کے لیے سودے 6.1 ین بڑھ کر 200 ین (1.80 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 530 یوان بڑھ کر 12230 یوان (1913 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جون کے لیے سودے 4.6 سینٹ بڑھ کر 147.50 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :