واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار کے جاری کردیئے

منگل 22 مئی 2018 11:50

واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار کے جاری کردیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد43200 کیوسک اور اخرج 50000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد29400 کیوسک اور اخراج29400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد36100کیوسک اور اخراج35500 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 15400کیوسک اور اخراج5400کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1394.38 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.087 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1093.10فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.253 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.10فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.042 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :