کراچی میں پانی کی عدم فراہمی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے‘ شیخ صلاح الدین

منگل 22 مئی 2018 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی عدم فراہمی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے‘ پانی و بجلی کی ضروریات کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شیخ صلاح الدین نے کہا کہ کراچی میں شدید گرمی کی لہر ہے اس صورتحال میں پانی کی عدم فراہمی نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔

بجلی نہ ہونے سے بھی پانی کی فراہمی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے۔ کراچی کی پانی اور بجلی کی ضروریات پوری ہونی چاہئیں۔ کے فور منصوبے نے اپریل میں مکمل ہونا تھا مگر رقم کی فراہمی کے باوجود یہ کیوں تاخیر کا شکار ہے۔ سپیکر اس معاملے پر رولنگ دیں۔