افطاری نہ ملنے پر چشتیاں میں ورکرز کنونشن میں آنے والا ن لیگی کارکن اپنی قیادت پر پھٹ پڑا

ہمیں کہا گیا تھا کہ 20 ہزار بندہ یہاں آئے گا اور افطاری ہوگی لیکن یہاں کوئی افطاری کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ جن 30 بندوں کو میں لیکر آیا ہوں انکی اپنی جیب سے افطاری کراؤں گا، ناراض جیالے کا شکوہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 مئی 2018 13:41

افطاری نہ ملنے پر چشتیاں میں ورکرز کنونشن میں آنے والا ن لیگی کارکن ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مئی 2018ء) : افطاری نہ ملنے پر چشتیاں میں ورکرز کنونشن میں آنے والا ن لیگی کارکن اپنی قیادت پر پھٹ پڑا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے چشتیاں میں مسلم لیگ (ن) کے ورکر کنونشن سے خطاب کیا تھا۔ نواز شریف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ سب کے لیے باجوہ صاحب نے افطاری کا اہتمام کیا ہے اس لیے آپ سب لوگ افطاری کر کے جانا۔

تا ہم اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل وہ رہی ہے۔جس میں ایک شخص کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا سپورٹر ہوں اور باجوہ صاحب نے ہمارے ساتھ بہت زیادتی کی ہے۔انہوں نے یہاں ہمارے لیے کوئی افطاری کا انتظام نہیں کیا۔اور اب ہم سب لوگ یہاں پربہت پریشان ہو رہے ہیں۔ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ ورکرز کنونشن میں 20ہزار لوگ لے کر آئیں۔

(جاری ہے)

سب کے لیے افطاری کا اہتمام کیا جائے گا۔لیکن یہاں پر ہمارے لیے کوئی افطاری کا اہتمام نہیں کیا گیا۔اور میں اپنے ساتھ 30بندوں کو لایا تھا۔اب جن لوگوں کو میں اپنے ساتھ لایا ہوں ان کو اپنی جیب سے افطاری کرواؤں گا۔اور یہاں پر سب لوگ نواز شریف کی محبت میں آئے تھے لیکن ان کو یہاں پر کچھ بھی نہیں ملا۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 ء کے انتخابات میںووٹ کو ضرور عزت ملے گی۔

نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے دِن رات کوشش کی لیکن مخالف قوتوں نے نوازشریف کے خواب کو شرمندئہ تعبیر نہیں ہونے دیا۔ جو شخص پاکستان کی خدمت کرتا ہے اُس کو کرپٹ اور غدار کہا جاتا ہے۔ تمام فیصلوں کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے۔ سابق ادوار میں 20گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ کی جاتی رہی ہے مگر ہماری حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔وطن عزیز سے دہشت گردی کو ختم کر کے ملک کا امن و سکون بحال کیا ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: