پیراگوائے نے بھی اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کر دیا

مراکشی حکومت نے احتجاجاًگوئٹے مالا سٹی کے ساتھ تمام شراکت داری منصوبوں کو معلق کردیا

منگل 22 مئی 2018 14:19

مقبوضہ بیت المقدس/رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) جنوبی امریکا کے ملک پیراگوائے نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیراگوائے کے صدر ہوراسیو کارتس سفارت خانے کی منتقلی کی تقریب میں شرکت کے لیے بیت المقدس میں موجود ہیں۔ ان کی مدّت صدارت دو ماہ بعد اختتام پذیر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکا اور گوئٹے مالا کے بعد پیراگوائے تیسرا ملک ہے جس نے اسرائیل میں اپنے سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا ہے۔ادھر مراکش کے دارالحکومت رباط کی بلدیہ کے نائب سربراہ لحسن العمرانی نے اعلان کیا کہ شہر کی انتظامیہ نے گوئٹے مالا سِٹی کے ساتھ شراکت داری میں تمام منصوبوں کو معلق کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ گوئٹے مالا کے اپنے سفارت خانے کو تب ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف احتجاجا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :