دھوکہ دینا ایک سنگین جرم اور بدعنوانی کی سب سے بڑی شکل ہے ، امام مسجد نبوی

شیخ حسین آل شیخ نے خطبہ جمعہ میں دھوکہ دہی سے بچنے کی تلقین کی ، تاکہ معاشرہ محبت کا گہوارہ بنے

جمعہ 11 ستمبر 2026 17:50

دھوکہ دینا ایک سنگین جرم اور بدعنوانی کی سب سے بڑی شکل ہے ، امام مسجد ..
مسجد نبوی کے امام شیخ حسین آل شیخ نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دھوکہ دہی سے اجتناب کریں تاکہ معاشرے محبت کا گہوارہ بن سکے ۔ انہوں نے امانتوں کی ادائیگی اور عہد و پیمان کی پاسداری کرنے، نیز خیانت اور غداری سے اجتناب برتنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

آج جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے شیخ حسین آل شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمان بھائیوں کو مخلصانہ مشورہ دینا، معاملات میں دیانت داری برقرار رکھنا اور دوسروں کے ساتھ ہر قسم کے لین دین میں امانت داری کا مظاہرہ کرنا اسلام کے بنیادی اور اٹل اصول ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اسلامی شریعت ہر قسم اور ہر شکل میں دھوکہ دہی کی ممانعت کرتی ہے، کیونکہ اس سے لوگوں کو ان کے کھانے پینے، لباس، سواری اور زندگی کے دیگر پہلوؤں کے حوالے سے شدید نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ دھوکہ دہی اور دوسروں کو نقصان پہنچانا زمین پر خیانت اور فساد کے سنگین ترین صورتوں میں شمار ہوتا ہے۔ شیخ حسین نے مزید کہا دھوکہ دہی سنگین ترین گناہوں اور بدترین جرائم میں سے ایک ہے،جس سے اجتناب کرنا ہر مسلمان لے لئے ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :