Live Updates

برکس میں اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی نمایاں صلاحیت ہے،ایرانی صدر

ْ برکس کا مقصد کثیرالجہتی نظام کا فروغ، خود مختاری کو برقرار رکھنا ہے،مسعودپزشکیان کابیان

جمعہ 11 ستمبر 2026 17:29

برکس میں اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی نمایاں صلاحیت ہے،ایرانی صدر
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2026ء) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ برکس میں اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی نمایاں صلاحیت موجود ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر نے برکس اجلاس میں شرکت سے قبل ایک بیان میں کہا کہ برکس میں یک طرفہ طرزِ عمل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برکس کا مقصد کثیرالجہتی نظام کا فروغ، خود مختاری کو برقرار رکھنا ہے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ برکس کا مقصد تجارتی اور اقتصادی تعلقات استوار کرنا ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات