Live Updates

تبوک میں نوجوان سے 2926 نشہ آور گولیاں برآمد

سعودی حکام نے نوجوان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا

جمعہ 11 ستمبر 2026 17:47

تبوک میں نوجوان سے 2926 نشہ آور گولیاں برآمد
تبوک ریجن کی پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرنے کی تصدیق کردی ہے جس سے کثیر تعداد میں نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔ سعودی اخبار السبق کے مطابق انسداد منشیات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے تبوک کے علاقے میں ایک شہری کو ایمفیٹامائن کی 2,926 گولیاں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیاہے ۔ حکام نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل مکمل کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

حکام نے  شہریوں پر زور دیا ہے  کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ یا غیر قانونی تجارت سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں کوئی بھی معلومات متعلقہ اداروں تک پہنچائیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف سیکورٹی فوسسزنے  بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا ہے تاکہ سعودی سرزمین کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جاسکے ۔ یاد رہے کہ سعودی میں منشیات کی روک تھام کے لئے سخت قوانین کا نفاذ کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو نشے کی لت سے محفوظ کیا جاسکے ۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات