مصری سوشل میڈیا اسٹار غیر اخلاقی لباس میں رقص کرنے پر گرفتار

خاتون بلاگر پر ایک محفل میں نازیبا لباس میں رقص کرنے اور سوشل میڈیا میں شیئر کرنے کا الزام ہے

جمعہ 11 ستمبر 2026 17:48

مصری سوشل  میڈیا اسٹار غیر اخلاقی لباس میں رقص کرنے پر گرفتار
مصری پولیس نے دارالحکومت قاہرہ میں غیر مہذب لباس پہن کر رقص کرنے کے الزام میں ایک خاتون بلاگر کو گرفتار کر لیا ہے۔  مصری میڈیا کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا میں وائرل مواد کا جائزہ لیا  جو بلاگر نے اپنے سوشل میڈیا میں شیئر کی تھی جس  میں وہ غیر مہذب لباس میں رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔ پولیس کا کہنا کہ بلاگر کا یہ عمل سماجی اقدار کی خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ کے قبضے سے دو موبائل فون اور مقامی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران،ملزمہ نے اعتراف کیا کہ اس نے ویوز بڑھانے اور مالی منافع کمانے کی غرض سے مذکورہ ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا صفحات پر پوسٹ کی تھیں۔پولیس نے سوشل میڈیا یوزر سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے باز رہیں جو سماجی اقدار کے خلاف ہیں ، تاہم سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کرنے پر حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے ۔