Live Updates

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد مسترد کر دی

ایران جوہری پروگرام سے متعلق بے بنیاد الزامات اور حقائق مسخ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتا ہے،ایرانی سفیر

جمعہ 11 ستمبر 2026 17:29

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد مسترد کر دی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2026ء) ایران نے جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد مسترد کر دی۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی سفیر غلام حسین درزی نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ دیا۔ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام سے متعلق نئے الزامات تکنیکی نہیں سیاسی نوعیت کے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری پروگرام سے متعلق بے بنیاد الزامات اور حقائق مسخ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتا ہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ آئی اے ای اے ایران میں یورینیئم کی باقیات کے معائنے کا معاملہ سلامتی کونسل میں بھیج چکا ہے۔اس سے قبل چین نے ایران کے خلاف امریکی حمایت یافتہ آئی اے ای اے کی قرارداد کی مخالفت کی تھی۔چین نے خبردار کیا تھا کہ سیاسی محاذ آرائی اور دبا سے کشیدگی مزید بڑھے گی۔بیجنگ نے معاملے کے حل کے لیے مذاکرات کی جانب واپسی پر زور دیا تھا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات