سندھ محبت ریلی حملہ کیس ،

ایم کیو ایم کے کارکنوں کی درخواست پر ماتحت عدالت کو 2ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم

منگل مئی 17:35

سندھ محبت ریلی حملہ کیس ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ محبت ریلی حملہ کیس میں نامزد ایم کیو ایم کے 2 کارکنان کی جانب سے درخواست ضمانت پر ماتحت عدالت کو 2 ماہ میں مقدمہ کا ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سندھ محبت ریلی حملہ کیس میں نامزد ایم کیو ایم کے 2 کارکنان فیصل جاوید عرف ماما اور سرور قریشی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت میں ملزمان کے وکیل خواجہ نوید کا درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انکے موکلوں کے خلاف تاحال تحقیقات کے دوران کوئی ثبوت نہیں ملا۔۔۔سندھ محبت ریلی 22 مئی 2012 کو لیاری سے پریس کلب تک نکالی گئی۔۔ریلی جب چھیپا گلی پہنچی تو اس پر فائرنگ کی گئی جس سے ایس ایچ او خان بہادر سمیت 22 لوگ زخمی جبکہ 9 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔۔ملزمان کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ انکے موکلوِ دوران تحقیقات ایک ملزم کی جانب سے نام لینے پر گرفتار کیا گیا۔۔گرفتاری کے بعد 3 سال ہوگئے جبکہ ضمانت کی درخواستوں پر بھی ایک سال ہوگیا لہزا دونوں کی ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے ماتحت عدالت کو مقدمہ کا ٹرائل 2 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی