قدرت نے مجھ پر بہت کرم کیا ہے میرے کام کو پرستاروں نے جتنا پسند کیا ہے‘اداکارہ سونم چودھری

منگل 22 مئی 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) اداکارہ سونم چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی ثقافتی یلغار کو روکنے کیلئے پروڈیوسر حضرات کو رقص کیساتھ ساتھ نئے موضوعات کو ڈراموں میں شامل کرنا ہوگا ،فلم انڈسٹری آخری سانسیں لے رہی ہے شائقین کو واپس لانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کیساتھ فلمیں بنانا ہونگی خصوصی انٹرویو میں سونم چودھری نے کہا کہ پاکستان میں فنکاروں کی فلاح و بہبود کے مراکز کاقیام وقت کی اشد ضرورت ہے لیجنڈ فنکارہمارا اثاثہ ہیں لیکن انکی قدر وقیمت نہ ہونے سے فنکار برادری میں عدم تحفظ پایا جاتا ہے اسٹیج پر رقص کیساتھ اصلاحی ،تفریحی ڈرامو ں کی نمائش سے جہاں ناراض فیملیز واپس آئیں گی وہاں کثیر آمدن کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔