فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ کا ٹریلر جون میں ریلیز کیا جائے گا

منگل مئی 16:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اہوجا کی فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ کا ٹریلر جون کے وسط میں ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سونم کپور اہوجا اپنے والد انیل کپور کے ساتھ فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں نظر آئیں گی فلم کا ٹریلر جون کے وسط میں ریلیز کیا جائے گا، سونم ان دنوں فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو یکم جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، جبکہ فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘12اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :