قصور عدلیہ مخالف ریلی کیس‘2 ملزمان کے تحریری معافی نامے لاہورہائیکورٹ میں جمع کرا دئیے

عدالت کا معافی نامہ پر غلطیاں ہونے پر تصحیح شدہ معافی نامہ جمع کرانے کا حکم ‘سماعت 24 مئی تک ملتوی آپ نے کتنے دن بیمارہوناہے،ہمیں لسٹ دیدیں‘کسی کوغلط فہمی ہے کہ معاملے کولٹکالے گاتویہ غلط فہمی ہی رہے گی‘جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ

منگل 22 مئی 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) قصورعدلیہ مخالف ریلی کیس کی لاہورہائیکورٹ میں سماعت کے دوران ملزمان ناصرخان اورجمیل خان نے تحریری معافی نامہ جمع کرادیا،عدالت نے معافی نامے میں غلطیاں ہونے کے باعث دوبارہ ڈرافٹ کرنے کاحکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی،ارکان اسمبلی شیخ وسیم ، نعیم صفدر سمیت 6 ملزموں عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمان ناصرخان اورجمیل خان نے غیر مشروط طور پر معافی مانگ لی اور معافی نامہ عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے معافی نامہ پر غلطیاں ہونے پر تصحیح شدہ معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسارکیا کہ آپ نے کتنے دن بیمارہوناہے،ہمیں لسٹ دے دیں،کسی کوغلط فہمی ہے کہ معاملے کولٹکالے گاتویہ غلط فہمی ہی رہے گی،عدالت نے کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :