مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ،تین افراد زخمی

منگل 22 مئی 2018 18:02

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) مکران کوسٹل ہائی وے نلینٹ کے مقام پر ٹریفک حادثہ،تربت سے پسنی جانے والی پیک اپ گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے نلینٹ کے علاقہ سوڈ کے مقام پر تربت سے پسنی جانے والی تربوزے سے لوڈ پیک اپ گاڑی ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی، حادثے میں تین افراد مسلم، زبیر سکندر اور راجہ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جن میں ایک کی حالت تشویش ناک بتایا جاتا ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے آر ایچ ایس پسنی منتقل کردیا گیا۔ جہاں شدید زخمی کو مذید علاج کے لئے تربت ریفر کردیا گیا۔