کوئٹہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

منگل 22 مئی 2018 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں جتک سٹاپ کے مقام موبائل کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مرزا خان ولد عالم خان نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جاری ہے ۔