کراچی: نگران وزیراعلیٰ کا انتخاب: قائد ایوان اور حزب اختلاف کے درمیان غیر رسمی ملاقات آج ، باضابطہ ملاقات کل ہوگی

منگل 22 مئی 2018 19:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) سندھ میں نگران وزیراعلی کے انتخاب کے لئے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے درمیان غیر رسمی ملاقات بدھ کوجبکہ باضابطہ ملاقات جمعرات چوبیس مئی کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں پارلیمانی جماعتوں کا نگراں وزیراعلی کے لیے مختلف ناموں پر غور جاری ہے تاہم تاحال کسی پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

قائد ایوان مراد علی شاہ اور قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کے درمیان تاحال رسمی بیٹھک بھی نہ ہوسکی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان غیر رسمی ملاقات بدھ کووزیراعلی ہاؤس میں ہوگی جب کہ باضابطہ ملاقات 24 مئی کو ہوگی۔سندھ میں حٴْکمران جماعت پیپلزپارٹی نگران وزیر اعلی کے لئے 3 ناموں پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے جن میں حمید سومرو، ڈاکٹر یونس سومرو اور جسٹس (ر) غلام سرور کورائی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حمید سومرو سابق وزیراعلی اللہ بخش سومرو کے پوتے اور پیشے کے لحاظ سے انجینئیر ہیں، ڈاکٹر یونس سومرو معروف آرتھوپیڈک سرجن ہیں جبکہ جسٹس (ر) غلام سرور سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج ہیں۔سندھ حکومت کا ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، ڈاکٹر قیوم سومرو، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر ناموں پر بھی غورجاری ہے۔ادھر ایم کیوایم سابق مشیرِ داخلہ آفتاب احمد شیخ اور دیگر ناموں پر غور کررہی ہے، فنکشنل لیگ کی جانب سے سید غوث علی شاہ کا نام دیا جاچکا ہے، تاہم تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ (ن) تاحال نگراں وزیراعلی کے لئے نام پیش نہیں کرسکی ہی