ساہیوال،ایم این اے چودھری محمداشرف کو کامیاب آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں دا خل کردیاگیا

منگل 22 مئی 2018 20:17

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) قانون و انصاف پارلیمانی کمیٹی کے چئیر مین چو ہدری محمد اشرف مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے کو کامیاب آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں دا خل کرا دیا ہے تاہم ان سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

خاندانی زرائع نے بتایا ہے کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چو ہدری محمد اشرف کو دل کا دورہ پڑ نے کے بعد اتوار کی صبح ڈاکٹرز ہسپتال میں دا خل کرا دیا گیا تھا 22تاریخ کو قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے نیب کے چئیر مین (ر) جسٹس جا وید اقبال کو طلب کر رکھا تھا ۔چو ہدری محمد اشرف کو دل کا دورہ پرنے کے سبب آج ان کی طلبی بھی منسوخ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :