موٹر سائیکل پر ملک بھر میں امن کا پیغام عام کرنے والے نوجوان موٹر سائیکلسٹ عبداللہ النور کوئٹہ پہنچ گئے

منگل 22 مئی 2018 20:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) موٹر سائیکل پر ملک بھر میں امن کا پیغام عام کرنے والے نوجوان موٹر سائیکلسٹ عبداللہ النور کوئٹہ پہنچ گئے ، عبداللہ النور نے 47 دنوں میں 132 شہروں کا سفر کیا ، پر امن پاکستان اور امن پسند بلوچستان کا پیغام لیکر 47 دنوں تک پاکستان بھر کا چکر لگانے والے نوجوان موٹر سائیکلسٹ عبداللہ النور کوئٹہ پہنچے تو شہریوں نے شاندار استقبال کیا اور روایتی بلوچی دستار پہنائی،عبداللہ النور نے کہا کہ انہوں نے 6 اپریل کوسفر کا آغا زکیا اس دوران چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے 132 شہروں میں امن کا پیغام لیکر گئے، عبداللہ النورامن کا پیغام لیکرپاک چین بارڈر خنجراب اور پاک بھارت سرحد سندجید گڑھ بھی گئے ،شہریوں نے عبداللہ النور کی امن کے پیغام کو عام کرنے کی کاوش کو خوش آئند قرار دیا ہے ،شہریوں نے عبداللہ النور کے استقبال میں حکومتی نمائند وں کے نہ آنے کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔