
ترقیاتی حکمت عملی میں شفافیت اور عوامی فلاح کا عنصر نمایاں ہونا چاہئے،پرویزخٹک
ترقیاتی عمل میں پس و پیش کرنا ، رکاوٹیں ڈالنا مخصوص مائنڈ سیٹ ہے جو ناقابل برداشت ہے ،اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا
منگل 22 مئی 2018 19:20
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ حکومت کے شفاف طرز عمل سے خائف عناصر نے بہت پروپیگنڈہ کیا مگر ہم نے ترجیحات نہ بدلیں کیونکہ عوامی فلاح کے منصوبوں اور عوامی خدمات کے اداروں میں کرپشن برداشت نہیں کر سکتے ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایک کرپٹ آدمی کرپشن سے اپنا دامن نہیں بچا سکتا۔ سب کچھ میسر ہوتے ہوئے بھی کرپٹ تک کرپشن نہ کرکے اسے ذہنی سکون نہیں ملتا جو بہت بڑی بیماری ہے انہوںنے کہاکہ کرپشن کے خلاف جنگ میں ہمیں بہت کچھ دیکھنے اور سمجھنے کو ملا ہے ۔ ایک معمولی سا انسان تھاجسے تحریک انصاف نے عزت دی مگر اسے عزت راس نہ آئی اور اس نے اپنی اصلیت ظاہر کر دی اب ایک کرپٹ آدمی کی گود میں بیٹھ کر ٹائیں ٹائیں کر رہا ہے چونکہ بے شرمی اور کرپشن اس کے خمیر میں شامل تھی اسلئے اب وہ اپنی اصلیت کے مطابق اپنی اصل جگہ کرپٹ ماحول میں پہنچ گیا ہے ۔ کرپشن کے آلے کرپٹ سسٹم میں ہی فٹ ہوتے ہیں۔ انکی ابتداء و انتہاء دونوں میں کرپشن بھی نمایاں ہوتی ہے ایک کرپٹ شخص پی ٹی آئی کا حصہ نہیں بن سکتا ۔ اسلئے کرپٹ کردار کو باہر نکالنے کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ پی ٹی آئی اور کرپشن دو متضاد چیزیں ہیں جو ایک ساتھ نہیں چل سکتیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ شفافیت ، میرٹ اور قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ شفاف ترقیاتی عمل کیلئے ضروری ہے کہ عوامی فلاح ہر سطح پر نمایاں رہے ۔ انہوںنے پی ڈی اے کو بھی اپنے کا م میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور عندیہ دیا کہ معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وسائل موجودہیں تو ترقیاتی عمل بھی تیز تر ہونا چاہیئے ۔ عوام کی مشکلات پر توجہ دیں اور ان کے حل کیلئے راستے نکالیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.