پنجاب اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے میں چند روز باقی، سروسز ہسپتال انتظامیہ کی اراکین اسمبلی کو فراہم کی جانے والی ادویات روک دی گئیں

منگل 22 مئی 2018 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے میں چند روز باقی، سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے اراکین اسمبلی کو فراہم کی جانے والی ادویات روک دی گئیں۔ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کو علاج معا لجے کے لیے ڈاکٹر کے نسخہ پر سروسز ہسپتال سے مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اسمبلی ذرائع کے مطابق اسمبلی کی مدت کے چند روز باقی رہ جانے کے باعث ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اراکین اسمبلی کو فراہم کی جانے والی ادویات کو روک دیا گیا ہے علاوہ ازیں ڈاکٹرز اراکین اسمبلی کو یہ کہہ کر واپس بھجوا رہے ہیں کہ ادویات کی مد میں ملنے والا فنڈز ختم ہو چکا ہے جس کے باعث اراکین اسمبلی کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔